احسان پور کے قریب کار موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی
حادثہ کے نتیجے میں درخت کے نیچے بیٹھے دو افراد بھی زخمی ہو گئے، کار سوار پہاڑپور سے کوٹ ادو کی طرف جا رہے تھے کہ احسان پور کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔
حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پہاڑپور اور احسان پور سے ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو رورل سنٹر دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا، جبکہ دو شدید زخمیوں کو نشتر ریفر کر دیا گیا۔